حافظ آباد کے مختلف علاقو ں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
حافظ آباد کے مختلف علاقو ں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز کے مطابق ضلع بھر میں گزشتہ دو روز کے دوران کورونا کے 22 کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں جیلانی پورہ اور ذوالفقار کالونی کے دو خاندانوں کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، جبکہ رہائشی علاقوں کی گلیوں کو سیل کرکے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
Load/Hide Comments


