سینیٹ الیکشن کا پی ڈی ایم تحریک سے کوئی تعلق نہیں،رانا ثناء اللہ
لاہور:مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف سرجری کے بعد جلد واپس آئیں گے، استعفے بھی دیئے جائیں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا، سینیٹ الیکشن کا ہماری تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا، یہ تین سال سے میرے خلاف انکوائری کررہے تھے، حالاں کہ میں نے اپنی تمام جائیداد ایف بی آر میں ظاہر کی ہوئی ہے، اب مجھے منی لانڈرنگ کا نوٹس دیا گیا ہے، کیوں نیب میں اپوزیشن کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں لیکن یہ جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے، پی ڈی ایم کی تحریک کا سینیٹ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


