نئے صدر کو اقتدار 20 جنوری کو منظم طور پر منتقل کر دوں گا، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ 20 جنوری کو اقتدار نئے صدر کو منظم طور پر منتقل کرتے ہوئے وائٹ ہاوس سے رخصت ہو جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس نے جوبائیڈن کی صدارتی انتخاب میں جیت کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد وہ امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے کیپٹل ہل عمارت پر حملے سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ صدارتی الیکشن میں نتائج کو چرایا گیا، جمہوریت کو پنپنے نہ دیا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے اس متنازع بیان پر ان کا ٹویٹر اکاونٹ 12گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جب ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت کا گھیرا کیا تو جوبائیڈن کی صدارت کی تصدیق کا عمل روک دیا گیا تھا۔ انتطامیہ نے نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور امریکی کانگریس کے دفاتر خالی کرا لئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں