مسافر کوچوں میں تیل لے جانے پر مکمل پابندی ہے،ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور: ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا ہے کہ مسافر کوچوں میں تیل لیجانے پر مکمل پابندی ہے حکم عدولی پر متعلقہ ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر پنجگور نے کہا کہ تمام چیک پوسٹوں کو اس حوالے سے احکامات جاری کیئے گئے ہیں شہریوں کی جان ومال کا کوئی نعم البدل نہیں ٹرانسپورٹر اپنے معمولی فائدہ کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو رسک میں ڈالنے سے اجتناب کریں اور عوام الناس کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ ایسے بسوں میں سفر کرنے سے گریز کریں اور جس مسافر بس میں تیل کی موجودگی کا انھیں علم ہو تو انتظامیہ یا چیک پوسٹوں پر اس کی اطلاع دیں تو ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوچ مالکان کو پرمٹ عوام کو سفری سہولیات کرنے کے عوض دیاجاتا ہے پرمٹ کا غلط استعمال قانون کی صریحا خلاف ورزی ہوگا جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں