خضدار، پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

خضدار(نمائندہ خصوصی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں پی ڈی ایم ضلع خضدارکا اجلاس، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ضلعی قیادت کی شرکت، 27 فروری خضدار جلسہ کے تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں پی ڈی ایم ضلع خضدارکا ایک اہم اجلاس منقدہوا جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ضلعی قیادت نے شرکت کی، 27 فروری کو خضدار میں ہونے والے جلسہ عام کے تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے عمل میں لائے گئے۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی نے سرانجام دیئے۔اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت مولانا بشیراحمد عثمانی حاصل کی۔ اجلاس میں جلسہ گاہ، انتظامی کمیٹی، ورکنگ کمیٹریز، مہمانوں کی آمد و استقبال و دیگر تمام تیاریاں زیرِ غور آئے۔ جلسہ گاہ سمیت دیگر انتظامات کے متعلق فیصلے عمل میں لائے گئے۔ اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، تحصیل صدر سفرخان مینگل، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمدبخش مینگل، جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناعنایت اللہ رودینی، مولانا بشیراحمد عثمانی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ، جنرل سیکرٹری میراشرف علی مینگل، رابطہ سیکرٹری ناصرکمال بلوچ، تحصیل صدر عبدالوہاب غلامانی، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سجاد زیب حسنی، نائب صدر عبدالواحد ساسولی، سٹی صدر جمیل قادر، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما نوراحمد، محمد ذکریا۔ بی این پی کے ضلعی آفس سیکرٹری محمدیعقوب مردوئی، منظوراحمد غلامانی نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں