سرکلر روڈ پر میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کو کرایہ نہ دینے والی 52 دکانوں کو سیل کردیا گیا

کوئٹہ (آن لائن) اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کاکڑٹیکس آفیسر محمدعامرنے جمعرات کو سرکلر روڈپرکارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو کرایہ ادا نہ کرنے والی 52دکانوں کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکمشنرکوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میونسپل کارپوریشن حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کاکڑٹیکس آفیسر محمدعامر،محمد شاہد بٹ،محمد ذوالفقار پر مشتمل ٹیم نے سرکلر روڈ پر واقع دکانوں کے کریہ داروں کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو کرایہ ادانہ کرنے پر 52دکانوں کوسیل کردیا۔اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کے مطابق ان دکانداروں پر میونسپل کارپوریشن کے 2021کے بعد سے کرایہ کی مد میں واجبات واجب الادا ہیں بار بار نوٹسز کے باوجود ان دکانداروںنے واجبات ادا نہیں کئے جس کی بناءپرایڈمنسٹریٹرحمزہ شفقات کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئی آج سرکلر روڈپر واقع 52دکانوں کو سیل کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں