کراچی میں ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہتھیاروں اور منشیات کیساتھ تصاویر اور وڈیوز وائرل

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں ایس ایچ او کے بیٹے کے بعد مبینہ طور پر ڈی آئی جی کے بیٹے کی بھی ہتھیاروں اور منشیات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔نیوز کے مطابق وڈیو میں نوجوان کو پستول اور رائفل سے گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں جدید اسلحے کے ساتھ منشیات بھی نمایاں ہے۔تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی شرقی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا اور کراچی کے ایڈیشنل آئی جی پی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ انکوائری مکمل ہونے پر محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس نے کہا گیا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا اس واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیار سرکاری طور پر جاری کیے گئے تھے یا نہیں۔ آئی جی غلام نبی میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’کسی کو بھی اس طرح خوف اور افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘ دوسری جانب غلام اطفر مہیسر کا مو¿قف ہے کہ ویڈیوز کسی نے ایڈیٹ کرکے وائرل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں