اے پی این ایس کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، فیک نیوز چیلنج ہے، تدارک کرنا ہوگا، شہباز شریف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے صحافی برادری کو درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اے پی این ایس کے وفد میں نازآفرین سہگل، سرمد علی، شہاب زبیری، مجیب الرحمان شامی، محمد اطہر قاضی،محسن بلال، سید منیر جیلانی، مہتاب خان اور فیصل زاہد ملک شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ اے پی این ایس کے وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی، جبکہ وزیراعظم نے اے پی این ایس کے نومنتخب پینل کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے، معیشت کی بحالی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں سے آگاہ سے کیا اور کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کا انعقاد کیا، سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں، حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز چیلنج بن چکی ہے جس کے تدارک کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں