وفاقی کابینہ نے 24نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی کابینہ نے 24نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پرسرکولیشن کے ذریعے منظوری دی اور 24نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے، بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں