کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، سوئی سدرن گیس کمپنی کا منیجر جاں بحق

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں منوجان روڈ ہدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کا منیجر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ایس ایس جی سی کے منیجرمنیر احمد لہڑی کے نام سے ہوئی جن کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں