شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن میںفنی خرابی دورکرکے بجلی بحال کردی گئی ، کیسکو

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ بدھ 3جولائی کی رات دس بجے شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11Kvداریم فیڈر تکنیکی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئی جس کے نتیجے میں اس فیڈرسے منسلک ائیرپورٹ روڈ، ایمان سٹی، مغربی بائی پاس اور ملحقہ علاقوںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔تاہم کیسکولائن اسٹاف نے خرابی دورکرنے اور بجلی بحالی کے لئے رات گئے ہی پیٹرولنگ شروع کردی اور جمعرات کے روز دن 12بجے فنی خرابی دورکرکے 11KVداریم فیڈرسے منسلک علاقوںکی بجلی بحال کردی گئی اوراب معمول کے مطابق متعلقہ فیڈرسے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر متعلقہ صارفین سے زحمت کیلئے معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں