سورج آگ برسانے لگا، کوئٹہ 42 سبی 50 تربت 51 سینٹی گریڈ ریکارڈ

کوئٹہ (یواین اے)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارکھان، خضدار، آواران، لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے۔مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ قلات میں 38 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکی سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 اور تربت میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے۔مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میی40 اور گوادر میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں