بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف منگچر میں زمینداروں نے شاہراہ بند کردی

منگچر( نامہ نگار) منگچر میں زمینداروں کی صبر کا پیمانہ لبریز بجلی کی طویل لوشیڈنگ کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ شاہرہ کواحتجاجاً بلاک کردیا روڑ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو مشکلات کا سامنا زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ زراعی فیڈرز پر صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کرتے ہیں جو کہ سراسر ظلم کی انتہا ہے این سیزن باغات فصلات کی موقع پر تین گھنٹے بجلی سے زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہوگے ہیں گزشتہ پہیہ جام ہڑتال کے دوران وفاقی صوبائی حکومت نے معائدہ کیا کہ شام تک بجلی بحال ہونگے مگر ایک ہفتہ تک صبر کیا بجلی بحال نہیں ہوسکے تو مجبور ہو کر روڑوں پر نکل گے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہمارے ساتھ مزاق کررہے ہیں جون جولائی کی سخت ترین گرمیوں میں بجلی نہ دیں کر ہمارے کروڑوں کی باغات فصلات کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہم اپنے بال بچوں سے نوالہ چین کر زمینداری پر خرچ کرتے ہیں مگر واپڈا احکام کی رویہ سے ہمارے زراعت تباہ ہوگے احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ کیسکو کمپنی نے این سیزن میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے کے بجائے مزید اضافہ کردیا ہے وفاق اپنے وعدہ کے مطابق زراعی فیڈرز کو چھ گھنٹے بجلی فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ہم سے چھ گھنٹے کی بل وصول کررہی ہیں مگر بجلی تین گھنٹے دیتی ہیں جو کہ یہاں کے زمینداروں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے کے بجلی سے ہم لوگ خاک زمینداری کریں ہمارے کروڑوں کی باغات خشک ہوگہی مجبوراً ان کو کاٹنے پر مجبور ہوگے ہیں اپنے بال بچوں سے نوالہ چین کر ان باغوں پر لگاہیں اب ان کو بھی ہم سے لے رہے ہیں زراعت معشیت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر یہاں بلوچستان میں اس کو بھی ختم کررہے ہیں ان کا مطالبہ ہیں کہ ہمیں چھ گھنٹے بجلی فراہم کریں بصورت یہ دھرنا جاری رہے گا شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک بجلی مکمل بحال نہیں ہونگے ہمارہ دھرنا جاری رہے گا یقین دیانی زبانی باتوں سے کچھ نہیں ہوگا ہم پہلے سے برباد ہوچکے ہیں ہمیں چھ گھنٹے بجلی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں