حب فائرنگ کے واقعات میں ایک شہری جاں بحق،دوسرا زخمی

حب(نمائندہ انتخاب)حب فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،ملزمان فرار ہو گئے ، شہر میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں تاجروں اور سیاسی جماعتوں کا اظہار تشویش ،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب شہر کے علاقہ دودا گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان کے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر غلام فرید سولنگی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا واقعہ سے متعلق پولیس نےواقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا دوسرا واقعہ پولیس تھانہ گڈانی کی حدود میں حبکو پولیس چوکی کے قریب ندی میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے شاہنواز نامی نوجوان زخمی ہوگیا لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتول ڈاکٹر غلام فرید سولنگی کا اصل تعلق بلوچستان کے علاقہ دیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں