حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(نمائندہ انتخاب ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں خراب ہونے کے سبب بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک معطل لوگ اپنی مدد اور پولیس چوکی کا عملہ ٹریفک کی بحالی میں مصروف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ اس سے قبل بھی انتظامیہ NHAاور موٹر وے پولیس کی غفلت کے سبب لک بدوک پر گاڑیاں خراب ہونے کی وجہ سے 40گھنٹوں سیز ائد ٹریفک معطل رہی اور ہزاروں لوگوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی شب ایک مرتبہ پھر ناکہ کھارڑی بریدہ کیمپ اور گڈانی موڑ کے درمیان کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لک بدوک کے مقام پر دو ہیوی گاڑیاں ڈمپر اور ٹرالر خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی بتایا جاتا ہے کہ گاڑیوں کو فوری طور پر سڑک سے ہٹانے کے حوالے سے فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور نہ ہی موٹر وے پولیس اور NHAکی جانب سے کوئی اقدام سامنے نہ آسکا ہے لک بدوک کے مقام پر سڑک تنگ ہونے اور NHAکی جانب سے سڑک کی مرمت کیلئے سڑک کو کھروچنے کے عمل اور زشولڈر کچے ہونے کی وجہ سے گاڑیاں خراب اور سڑک کے سائیڈ ز پر دھنسنے کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام ہوجاتا ہے بتایا جاتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے ٹریفک جام میں پھنسے لوگ اپنی مدد آپ اور قریبی پولیس چوکی کا عملہ مصروف عمل ہے واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی مذکورہ مقام پر تین دنوں تک ٹریفک معطل ہو گئی تھی جسے بحال ہوئے ابھی 20گھنٹے ہی گزرے تھے کہ ایک بار پھر سے دو گاڑیاں خراب ہونے کی وجہ سے پھر سے لک بدوک کے مقام پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے گزشتہ دنوں بھی انتظامیہ سمیت NHAاور موٹر وے پولیس کی غفلت اور بے حسی کی وجہ سے فوری طور پر عملی اقدامات کے فقدان کے سبب وہاں پھنسے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں