دہشت گرد خوارج ہیں، فتنہ الہندوستان کا پاکستان یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں مو¿ثر کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، جس میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشت گرد خوارج ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کا پاکستان یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسے عناصر بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں