پنجگور، دو افراد کی لاشیں اور تین زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، تعلق افغانستان سے ہے، پولیس

پنجگور(نمائند ہ انتخاب ) پنجگور پولیس نے دو افراد کی لاشیں اور تین زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق جان بحق اور زخمیوں کا تعلق افغانستان سے ہے جو پنجگور کے راستے غیر قانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے پھل آباد کے مقام پر گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کی زد میں آگئے تھے پولیس کے مطابق جانبحق افراد میں دو خواتین شامل ہیں لاشوں کو کوئیٹہ کے راستے منتقل کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں