ہرنائی میں شدید بارشیں، زمینی رابطے منقطع، ریلوے ٹریک بھی متاثر

ہرنائی (نامہ نگار ) ہرنائی میںبارشوں کی وجہ ہرنائی سبی ریلوے ٹرین معطل سنجاوی ہرنا ی روڈ بند ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکومت اخباری بیانات اور سوشل میڈیا تک کے دعووں تک محدود تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی میں بارشوں و سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہرنائی سبی ریلوے ٹریک جس پر گزشتہ دور حکومت میں عربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ٹریک کو پروٹیکشن والز نہ دینے کی وجہ سے آئے روز بارشوں و سیلابوں سے ہرنائی سبی ریلولےٹریک معطل رہتی ہے گزشتہ روز پھر سے بارشوں کی وجہ سے مذکورہ ریلوے ٹریک متاثر ہوا جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کرناپڑ رہا ہے۔دوسری جانب ہرنائی سنجاوی روڈ پر پل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ ہرنائی سنجاوی روڈ بند ہے اسی طرح کوئٹہ ہرنائی روڈ بھی زردالو کے مقام پر پل متاثر ہونے کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کے چلنے کے قابل نہیں ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی اخباری بیانات اور سوشل میڈیا تک محدود ہے ہرنائی کے عوام حلقوں کا مطالبہ ہے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک اور ہرنائی سنجاوی روڈ اور کوئٹہ ہرنائی روڈ کو بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں