پاکستان سے 6 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق 4 جولائی 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 637,427 تک پہنچ چکی ہے، س حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یکم جون سے 4 جولائی تک 7345 مرد، 4732 خواتین اور 4369 بچے واپس گئے جبکہ 496 گاڑیوں میں 432 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی، وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں