سوراب،نادرا کے ناقص کارگردگی کے خلاف عوام کا احتجاج ،روڈ بلاک

سوراب (یواین اے)سوراب کے عوام نے بالآخر تنگ آکر نادرا کے خلاف بازار ٹو مین آر سی ڈی لنک روڈ کو بند کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں احتجاج کرنے والوں سے ایس ایچ او سوراب پولیس حبیب اللہ نیچاری، ایڈیشنل ایس ایچ او سوراب سرور مہتاب نے کامیاب مذاکرات کرکے بازار ٹو مین آر سی ڈی لنک روڈ کو آمدرفت کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا ہیں احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کئی روز سے انٹرنیٹ کا بہانہ کر کے ہمیں طفل تسلی دی جاتی ہے کہ آج سسٹم بحال ہوگا لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود سسٹم ٹھیک نہیں ہو رہا ہیں آج مجبورا ہم اس گرمی میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں تاکہ ہمارے احتتجاج حکام بالا تک پہنچ سکے اور ہماری داد رسی ہودوسری جانب سوارب میں یوفون کمپنی کا نیٹ ورک سست روی کا شکار ہے صارفین کو کال اور انٹرنیٹ استعمال کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں سوراب کے یوفون صارفین رل گئے ہیں نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے، یوفون کے علاوہ دوسرے نیٹ ورک بھی سست کا شکار ہے ، جبکہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بالکل ناکارہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں