پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں منعقدہ دوحہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان، افغانستان، ازبکستان اور قطر کے درمیان ایک چار فریقی اجلاس ہوا، جس میں نمائندہ خصوص آصف درانی، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، قطر اور ازبکستان کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔خیال رہے کہ مذکورہ ریلوے لائن ازبکستان سے براستہ افغانستان پاکستان آئے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کے راستے ازبکستان اور پاکستان کو ملانے کے لیے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے میں قطر بھاری سرمایہ کاری پر تیار ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو مؤثر طریقے سے جوڑ دے گا۔پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی کا کہنا تھا کہ تمام فریقین نے منصوبہ جلد شروع کرنے اور فوری مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں