خضدار اور کردگاپ میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی

خضدار، کردگاپ (بیورو رپورٹ) خضدارچککو پولیس چیک پوسٹ کی حدود میں تیز رفتارٹرالرنے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا ایک شخص جاں بحق، دوافرار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق خضدار چککو پولیس چیک پوسٹ کے حدود میں تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا ایک شخص نیازاحمد ولد محمد قوم محمودانی ساکن باغبانہ جاں بحق دوافراد زخمی زخمیوں کے نام علی احمد ولد فرید احمد قوم محمودانی، تاج ولد محمد قوم محمد قوم محمودانی ساکن باغبانہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال خضدار لایا گیا، پولیس موقع پر پہنچ کر ٹرالرکو تحویل میں لے لی ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے بعد ان کا علاج ومعالجہ جاری ہے اور پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا حوالے کردی گئی ہے خضدار پولیس مزید حادثہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کردگاپ کے علاقے میں مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے میں آر ایچ سی کردگاپ کے ڈاکٹر شیر احمد ملازئی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ کی ہدایات پر رسالدار غلام سرور لیویز فورس کے ہمراہ پہنچ کر زخمی افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کوچ کو طویل میں لے لیا مزید کارروائی جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں