شہبازشریف، زرداری اور فضل الرحمن نے ہماری حکومت گرائی، عمران خان

کوہاٹ (انتخاب نیوز) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جلسہ گاہ میں پوری طرح لائٹیں نہیں اور تعداد ٹھیک انداز میں پتہ نہ چلنے کا مجھے افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، امپورٹڈ حکومت خوف زدہ ہے، جدھر سے ان کی حکومت بنی ان کا حکم ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، اس نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، آج ن لیگ کے مقابلے میں واقعی زرداری بھاری ہے، ساری گالیاں ن لیگ کو پڑرہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے۔ عمران خان کا کہناتھاکہ شہبازشریف، زرداری اور فضل الرحمان تینوں نے زورلگاکرہماری حکومت گرائی، زرداری وفاقی حکومت میں بیٹھا ہے اور سندھ پر بھی قبضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈالرکے مقابلے میں روپیہ گر رہا ہے اور گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں، ہم نے روس سے تیل خریدنے کافیصلہ کیا تھا، روس سے تیل لینے سے عوام کو 30 فیصد پیٹرول سستا ملناتھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ امریکیوں کو جانتا ہوں یہ ڈالر ایسے نہیں دیں گے، مزید غلامی کرائیں گے، امپورٹڈحکومت پر اس وقت خوف طاری ہے، جو چہرے ہم پر مسلط کیے گئے اورجنھوں نے مسلط کیے ان کوپیغام ہے یہ آزاد ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں