مرمتی کام کیلئے کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں 28اپریل کو بجلی بند رہے گی ، کیسکو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پرمرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ا سلسلے میں28اپریل کو (بروزاتوار)شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ایف سی، واسا، کڈنی سینٹر، داریم، بیوٹمز، نوحصار، چشمہ، ویسٹرن بائی پاس فیڈروںسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اسی گرڈکے گارڈن ٹاون، ادیان، جبل نور، اغبرگ، سی ٹی ایس، خروٹ آباد، ریگی، ایگریکلچر کالج، واپڈااسپتال فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون ،سرکی روڈ، جڑسا، غازی، نواب خیر بخش مری اوراے ون سٹی فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی ،اسی طرح 28اپریل کے روز مرمتی کام کے باعث صحبت پوراورپنجگور گرڈاسٹیشن سے صبح7بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اورشفٹنگ کے سلسلے میں28اپریل سے30اپریل تک (روزانہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن سے منسلک جناح روڈ، سورج گنج بازار،جناح ٹاون، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، عالم خان،مالک،شہبازٹاون، مارکرفیکٹری، جی او آر کالونی،ملک پلانٹ ،پی اے ایف ، بروری روڈ، انٹرکنیکٹراور نواںکلی فیڈروں سے صبح ساڑھے دس بجے سے سہ پہرساڑھے تین بجے بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، کرانی، اے ون سٹی،واسا، ہزارہ ٹاون، جڑسا، سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، اولڈو نیو جان محمد، خیر بخش مری، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ اور سیٹلائٹ ٹاون فیڈرزنیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم،ادیان، کڈنی سینٹر،خروٹ آباد، دوستین، تکاتو، عمر، چشمہ، گارڈ،پی اے ایف فیڈروں سے صبح 10:30 بجے سے 3:30بجے تک بجلی بندہوگی ۔علاوہ ازیں اُسی دنوںمیںمری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد،سیدآباد، کاسی ون، کاسی ٹو، طوغی روڈ، لیاقت بازار اورسٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثناءتربت گرڈاسٹیشن میں نصب 10/13ایم وی اے پاور ٹرانسفارمرکی جگہ 40ایم وی اے کاپاور ٹرانسفارمرنصب کیاجارہاہے اس سلسلے میں 29اپریل صبح8بجے سے 2مئی رات8بجے تک تربت گرڈاسٹیشن کے ناصرآباد، سمی، کیڈٹ کالج، ایف سی، آبسر، ساوتھ سٹی فیڈروں سے بجلی بندرہے گی۔ اس کے علاوہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvخضدارگرڈاسٹیشن پر سالانہ ٹیسٹنگ کاکام کیاجارہاہے اس سلسلے میں 30اپریل سے 4مئی تک (روزانہ) صبح9بجے سے شام 5بجے تک بجلی بند رہے گی جس کے باعث اس دوران تقریباً40میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں