لونی میں بارودی سرنگ دھماکے میں کوئلے کے ٹرکوں کی حفاظت پر مامور 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ(این این آئی) لونی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو لونی کے علاقے تلا¶ کچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے کوئلے کے ٹرکوں کے کانوائے کی حفاظت پرمامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کاموٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے 2سیکورٹی اہلکار عبدالرحمن اورنواب زخم یہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں