لندن، بھارتی ریسٹورنٹ کا مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز رویہ، مظاہرین کا ریسٹورنٹ بند کرنے کا مطالبہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کے علاقے ہیمرسمتھ گروو کے قریب واقع بھارتی ریسٹورنٹ کے خلاف سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ریسٹورنٹ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مذکورہ احتجاج اس وقت سامنے آیا جب بھارتی ریسٹورنٹ کے مالک نے حلال گوشت پیش نہ کرنے کے فیصلے اور مسلمانوں سمیت غزہ کی صورتِ حال سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک نے ریسٹورنٹ کے مرکزی دروازے پر ایک بورڈ نصب کیا ہے، جس پر درج ہے کہ ہم فخر سے غیر حلال کھانا پیش کرتے ہیں۔جمعے کی شب لندن میں ریسٹورنٹ کے مالک کی جانب سے حلال کھانا فروخت کرنے سے انکار پر مظاہرین نے ریسٹورنٹ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور ویڈیو میں ایک شخص کو مائیکرو فون کے ذریعے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔اس نے پوچھا کہ ہم یہاں اس گھٹیا شخص کے ساتھ کیا چاہتے ہیں؟ جس پر ہجوم نے جواب دیا کہ ان کا کاروبار بند کراو¿۔ اسلام مخالف پوسٹ شیئر کرنے پر ریسٹورنٹ کے مالک کو مبینہ طورپر پولیس نے گرفتار کر لیا۔


