عمران خان مائنس پالیسیاں بنانے والے جان لیں یہ گناہ ہم کسی کو نہیں کرنے دیں گے، چاہے جو بھی ہو، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایک بات میں واضح کرنا چاہتا ہوں، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری میرے دائیں کھڑے ہیں اور تحریک انصاف کے میرے دوست یہاں کھڑے ہیں۔ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں، خبردار بیدار رہو، آنکھیں چار کرو، کان کھول کر سن لو عمران خان کو جیل میں رکھ کر ‘مائنس عمران خان’ پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ یاد رکھو عمران خان مائنس پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے، خدا کو حاضر و ناظر جان کر یہ اعلان کرتا ہوں کہ یہ گناہ ہم کسی کو کرنے نہیں دیں گے۔ کسی کو، چاہے وہ عمران خان کے گھر سے ہو، چاہے عمران خان کی پارٹی سے ہو، چاہے کسی کے مارشل لا ہیڈ کوارٹر سے ہو، چاہے فوجی ہیڈ کوارٹر سے ہو۔ عمران خان نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ عمران خان سے کوئی اختلاف کر سکتا ہے، کوئی اس کے متعلق کچھ اور کر سکتا ہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان کا سب سے ہر دلعزیز اور پاور فل لیڈر ہے۔ جو اسمبلیاں بیچتا ہے، وہ پاکستان کا وفادار ہے۔ جو وفاداریاں خریدتا ہے، وہ پاکستان کا وفادار ہے۔ جو دنیا جہاں کی بدکاریاں کرتا ہے، وہ پاکستان کا وفادار ہے۔ صرف عمران خان نے، فلانی حکومت نے کوئی تحفہ دیا تھا، وہ تحفہ بیچا ہے۔ خدا کو مانو، شرم کرو۔


