وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کا دکان پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
خضدار (این این آئی) خضدار کی تحصیل وڈھ میں دکان پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے وڈھ میں ضمیر شاہیزئی کی دکان پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میںدکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


