بلوچستان کے محکمہ صحت میں چالیس ڈاکٹروں کے دوہری ملازمت کرنے کا انکشاف، نوٹسز جاری
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان کے محکمہ صحت میں چالیس ڈاکٹروں کے دوہری ملازمت کرنے کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ صحت کے حکام نے ان ڈاکٹروں کو حتمی نوٹسز جاری کردئیے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے چالیس ڈاکٹرز ایسے ہیں جو دوہری ملازمت کررہے ہیں ،ان میں سات ڈاکٹرز مستقل اور 33کنٹریکٹ ملازم ہیں جن کو پچھلے چارسے پانچ ماہ سے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں مگر ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہورہا ہے جس پر محکمہ صحت نے انہیں حتمی نوٹس جاری کردیا ہے اگر ان ملازمین کی جانب سے جواب موصول نہ ہوا تو ان ڈاکٹروں کو محکمہ صحت کی ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


