کراچی ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل، عازمین کو جدہ اور مدینہ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہو گی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے جانے والے عازمین کیلئے اہم پیشرفت، ایئرپورٹ سے حج پر جانے والے عازمین کی امیگریشن کراچی میں ہی ہوگی، ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کو سعودی حکومت کے ”روڈ ٹو مکہ ”پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا، عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، کراچی ایئرپورٹ پر سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں