دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے، امریکا
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا دہشتگرد حملوں کے خلاف پاکستان کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے دونوں ممالک کے درمیان یہ تنازع گذشتہ کئی سال سے جاری ہے اور پاکستان کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر شدت پسند گروہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم افغانستان اس کی تردید کرتا ہے۔
اقوام متحدہ نے پیر کو کہا کہ افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 28 افراد جان سے گئے اور 49 زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


