خضدار، آسمانی بجلی گرنے سے ورکشاپ کی چھت منہدم، کاریگر معجزانہ طور پر محفوظ، متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

خضدار (ویب ڈیسک) خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے ورکشاپ کی چھت منہدم، کاریگر معجزانہ طور پر محفوظ۔ خضدار کے علاقے آغا سلطان ابراہیم خان روڈ پر اچانک آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں سلطان موٹر ورکشاپ کی چھت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ورکشاپ میں کام کرنے والے تمام کاریگر اور ملازمین معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ورکشاپ کے اندر مرمت کے لیے کھڑی متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب جانے کے باعث شدید متاثر ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں