دہشتگردوں کی تعداد سات آٹھ ہزار سے زیادہ نہیں، بارہ فیصد لوگ ان کے سوفٹ چہرے ہیں، وزیراعلی سرفراز بگٹی

مانیٹر نگ ڈیسک : وزیراعلی سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس اسپیس میں مختلف سوالات کے جوابات میں کہا ہے کہ تھری جی اور فور جی سروسز دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں حکومت بلوچستان کے ہر گاوں، سکول اور اسپتال میں فائبر کیبل کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے بلوچستان کے مسئلے کوگٹر کے ڈھکن کی طرح سب نے بند کردیا تھاہم نے ڈھکن کھولنے کی کوشش کی شروع میں بدبوضرور ہوگی لیکن آخر میں وہ بھی ختم ہو جائے گی، بلوچ کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا ہے چاکر کی بہن نے کوئی جنگ نہیں لڑی تھی وہ صرف اس لشکر کیساتھ تھی شدت پسند عناصر خواتین کو بلیک میل ، ٹارچر اور پھر خودکش حملوں کیلئے تیا ر کرتے ہیں یہ جنگ نہیں جیتا جاسکتا ۔مذاکرات پاکستان تھوڑنے کے بنیاد پر ہوں گے تو یہ ممکن نہیں۔ ہرشورش کاحل میدان جنگ ہوتا ہے جب کوئی جیتے یا ہار جائے تو پھر مذاکرات یا مسئلے پر بات چیت ہو تی ہے اوربلوچستان میں میدان جنگ پاکستان جیتے گا ، پہاڑ میں موجود لوگوں کی تعداد سات اور آٹھ ہزار سے زیادہ نہیں ہے ۔ میں نے ایک سروے کروایا ہے کہ بارہ فیصد لوگ ایسا ہے جو ان کے سوفٹ پیسس ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے