مستونگ، دشت میں مرکزی شاہراہ پر دھماکا، پل کو جزوی نقصان پہنچا، ٹریفک معمول کے مطابق جاری، ضلعی انتظامیہ

دشت (یو این اے) ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں سبی روڈ پر نادرا آفس کے قریب واپڈا گرڈ اسٹیشن کے سامنے واقع شاہراہ کے پل پر نصب دھماکا خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا صبح تقریبا آٹھ بجے ہوا، جس کی آواز در دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پل کے دونوں اطراف کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم ضلعی انتظامیہ نے پل کو ٹریفک کے لیے محفوظ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ قومی شاہراہ پر آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں