پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت ایک روپے 97 پیسے کم، مٹی کے تیل میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پیٹرول پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر بڑ ھا دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرلیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 رپے 36 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔ البتہ ڈیزل پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم کر کے 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر لیوی 20 روپے 36 پیسے برقرار ہے۔ دوسری جانب اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں