نوشہرہ، پی ٹی آئی رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی سمیت شدید زخمی

نوشہرہ (انتخاب نیوز) نوشہرہ کی معروف سیاسی شخصیت، پی ٹی آئی رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ،بھائی سمیت شدید زخمی، فائرنگ جی ٹی روڈ پر تاج محل ھوٹل کے سامنے ہوئی، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس پہنچادیا گیا، حالت خطرے سے باہر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت معتصم باللہ اپنے بھائی منصور کے ھمراہ تاج محل ھوٹل کے قریب جی ٹی روڈ پر اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اس دوران انکی گاڑی پر شدید فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں معتصم باللہ اور انکے بھائی منصور شدید زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے انہیں فوری قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس ھسپتال پہنچایا جہاں انکا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، معتصم بااللہ کی رہائشگاہ پر آج پاکستان تحریک انصاف کا شمولیتی جلسہ اور پریس کانفرنس منعقد تھی اور وہ اس پروگرام کیلئے تیاریوں میں مصروف تھے، والد فضل اللہ نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے ہمیں اطلاعات مل رہیں تھیں کہ دشمن آپ پر حملہ کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے اپنی احتیاط کی، معتصم باللہ پر فائرنگ کے بعد واقعہ کی خبر پورے ضلع میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ھسپتال سیاسی و سماجی شخصیات سے بھر گیا جبکہ انکے فالورز کی بڑی تعداد بھی ھسپتال پہنچ گئی، ادھر ہسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور آنے جانے والوں پر کھڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں