کوئٹہ شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق کوئٹہ شہر میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہو گیاجس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں کمی دیکھنے کو آئی، شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں