حج پروازیں شروع ہونے میں 3 دن باقی، ہزاروں درخواست پر پیشرفت نہ ہوسکی

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر سے پروازیں شروع ہونے میں صرف 3 دن باقی ہیں اور وزارت مذہبی امور مستقل وزیر اور سیکرٹری سے تاحال محروم ہے، ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج قرعہ اندازی میں ناکام 5 ہزار 633 درخواستوں کے معاملے پر بھی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی قرعہ اندازی میں ناکام عازمین کےلیے وزیراعظم کو تاحال کوئی درخواست نہ بھیجی جاسکی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو ساڑھے 19 ہزار حج کوٹا واپس کیا جارہا ہے، 2 سال سے سعودی عرب کو حج کوٹا واپس کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق آئندہ بھی حج کوٹا واپس کیا گیا تو پاکستان کا کوٹا کم ہوسکتا ہے وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین کو 3 اپریل کو وزارت مذہبی امور کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی ایڈیشنل سیکریٹری سید عطاالرحمان کو گزشتہ سال 30 اکتوبر کو سیکریٹری مذہبی امور کا اضافی چارج دیا گیا تھا رواں سال پاکستان سے تقریبا 1 لاکھ 60 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرنے حجاز مقدس جائیں گےادھر دوسری طرف وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ حجاز مقدس روانگی سے قبل ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرائیں، سعودی عرب میں پیلاکارڈ چیک کیا جائےگا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق ملک کے 10 حاجی کیمپوں میں پولیو، گردن توڑ بخاراور نزلہ و بخار سے بچنے کے لئے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ تمام عازمین حج حجاز مقدس روانگی سے پہلے اپنی ویکسی نیشن مکمل کریں تاکہ سعودی عرب میں انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ترجمان کے مطابق رواں سال کراچی ایئرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے پاکستانی عازمین حج کی کراچی ایئرپورٹ پر ہی امیگریشن کا عمل مکمل کر لیاجائےگا۔ سہولت اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر یہ سہولت پہلے سے موجود ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کی سہولت کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر تعیناتی کے لئے امیگریشن کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین سے کہا ہےکہ اپنے حج گفٹ پرواز سے 5 دن قبل حاجی کیمپوں سے حاصل کریں پرواز سے 2 دن قبل صرف گروپ لیڈر یا اس کا نمائندہ پورے گروپ کے پاسپورٹ، ٹکٹ ، شناختی لاکٹ، موبائل سم اور بیگ سٹکرز وغیرہ کے لئے حاجی کیمپ جا سکتا ہے تاہم اس کے پاس گروپ ممبران کے اصل شناختی کارڈ اور بینک رسید وغیرہ لازمی ہونی چاہیے۔ بینک بوتھ سے ذاتی خر چ کے لئے سعودی ریال بھی خریدنے کی سہولت موجود ہوگی یو این اے کے مطابق کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے رواں برس کے حج آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔ 9 مئی سے شروع ہونے والا حج آپریشن 10 جون تک جاری رہے گا اس دوران قومی ایئرلائن تقریبا 34 ہزار عازمین کو 170 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچائے گی حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں: ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق 19 ہزار عازمین سرکاری حج سکیم جبکہ 15 ہزار پرائیویٹ حجاج سکیم کے تحت پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گےرواں برس پی آئی اے پاکستان کے 8 شہروں بشمول اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، سیالکوٹ اور سکھر سے جدہ اور مدینہ کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال روٹ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، روٹ ٹو مکہ کے ذریعے عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروا سکیں گے اس سے جدہ یا مدینہ میں امیگریشن کے لیے طویل قطاروں کی کوفت سے بچا جاسکے گا۔ قومی ایئرلائن نے حجاج کی آگاہی کے لیے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں نسک ایپلی کیشن سمیت دیگر ضروری ہدایات کا تفصیلی ذکر ہے ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ حجاج ٹکٹ بنواتے وقت اپنے موبائل نمبرز کا ضروری اندراج کروائیں تاکہ ان کو ان کی پرواز سے متعلق بروقت معلومات دستیاب ہو سکیں انہوں نے پی آئی اے کی جانب سے تمام حجاج سے استدعا کی کہ وہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں