پنجگور میں نیٹ سروس سست رفتار، جلد فائبر سسٹم سے منسلک کرینگے، عوامی حلقے پُرامید
پنجگور (نمائندہ انتخاب)پنجگور کے مختلف علاقوں خصوصاً تسپ ایکسچینج سے منسلک علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس انتہائی سست رفتار ی اور بار بار منقطع ہونے کا شکار ۔ جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے مطابق پنجگور کو فائبر سسٹم سے منسلک کرنے کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور فائبر سسٹم سے منسلک ہونے کے بعد نیٹ کی سست رفتار ی ختم ہوگا ۔ واضح رہے پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر سسٹم سے منسلک نہیں اور پرانے ریپیٹر اسٹیشن سسٹم سے منسلک ہے ۔ اوور لوڈنگ اور سسٹم کے بوسیدہ ہونے سے نیٹ سروس درہم برہم ہو گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پنجگور کو جلد فائبر سسٹم سے منسلک کرینگے۔
Load/Hide Comments


