نصیرآباد اور جھل مگسی کے سرحدی علاقے میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) نصیرآباد اور جھل مگسی کے سرحدی علاقے میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نصیراباد اور جھل مگسی کے سرحدی ایریا شہید کلو کے مقام پر مسلح افراد نے مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک خاتون زر بانو اور انکے مبینہ آشنا فتح علی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے پولیس نے جاے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ۔
Load/Hide Comments


