بارکھان، کجہ ڈیم میں ڈوبنے والے شخص کی لاش کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد نکال لی گئی

بارکھان (نمائندہ انتخاب): ضلع بارکھان کے علاقے بستی کجہ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے شخص کی لاش کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ایک شخص ڈیم میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد نے اپنی مدد آپ کے تحت رات گئے تک لاش کی تلاش جاری رکھی، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ آج صبح ضلعی انتظامیہ بارکھان کی درخواست پر ضلع کوہلو سے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کی ٹیم طلب کی گئی، جس نے پیشہ ورانہ انداز میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی لاش پانی سے نکال لی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسام الدین کاکڑ بھی موقع پر موجود رہے اور کارروائی کی نگرانی کرتے رہے۔ متوفی کی شناخت قاری نصیر احمد ولد بشیر احمد، سکنہ کوٹ ادو کے نام سے ہوئی، جو بستی کجہ میں بطور پیش امام خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ ضلع بارکھان میں ڈیموں، برساتی نالوں اور آبی ذخائر میں ڈوبنے کے اس نوعیت کے متعدد افسوسناک واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں، تاہم اس کے باوجود ضلع میں تاحال کوئی مستقل ریسکیو ادارہ قائم نہیں کیا جاسکا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بارکھان میں فوری طور پر جدید سہولیات سے آراستہ ریسکیو سروس قائم کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے مو¿ثر انداز میں نمٹا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں