فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک

فیصل آباد (صباح نیوز) فیصل آباد میں ملت روڈ پر دیال گڑھ کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت امتیاز اور نبیل کے نام سے ہوئی۔ اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان قتل اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں