ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کا پولیس اہلکارکا مبینہ تشدد کے الزام کا نوٹس ، محکمانہ تحقیقات شروع
کوئٹہ (آن لائن) ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی جانب سے پولیس اہلکارکا مبینہ تشدد کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے محکمانہ تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کردی ابتدائی طور پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق 2 افراد کی ون ویلنگ کے دوران آپس میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے باعث زخمی ہوئے جبکہ ایگل اسکواڈ بعد میں موقع پر پہنچی ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے تشد د کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کے لئے محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی اگر پولیس اہلکار کی جانب سے تشدد یا اختیارات سے تجاوز کرنے کے شواہد ملے تو پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے گی کیونکہ پولیس اہلکاروں سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


