نوکنڈی ، بجلی کے وولٹیج کم، صارفین گرمی میں بلبلا اٹھے
نوکنڈی (نامہ نگار)نوکنڈی سمیت پورے ملک میں گرمی کی لہر داخل ہو گئی ہے جس کی شدت میں آنے والے دنوں کے دوران بتدریج اضافہ متوقع ہے لیکن وہی پر نوکنڈی میں بجلی وولٹیج ڈاﺅن ہونے سے صارفین بلبلا اٹھے ۔ نوکنڈی جوکہ ملک کے گرم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے کئی دنوں سے دالبندین گرڈ سے بجلی کی وولٹیج ڈاﺅن ہونے سے صارفین کے فریج تک نہیں چلتے ہیں بہ مشکل پنکھے چل رہے ہیں ۔ نوکنڈی کی مختلف کلیوں سے صارفین نے بتایا کہ ہمارے گھروں میں بجلی وولٹیج 160 اور 170 کے درمیان ہے جبکہ 220 وولٹیج برابر بجلی نہ ملنے سے صارفین کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ نوکنڈی اور دالبندین ٹرانسمیشن لائن میں کہیں فنی خرابی ہے اسے فوری دور کرکے مکمل وولٹیج کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ آئندہ دنوں انے والی گرمی کی لہر سے صارفین محفوظ رہ سکیں۔


