بختیار آباد، دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں باپ جاں بحق، تین بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس

بختیار آباد (نامہ نگار) لہڑی کے علاقے ٹھیڑی براہمانی میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ جاں بحق، تین بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تصادم میں پہلے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا بعد ازاں بات فائرنگ تک جا پہنچی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس بختیارآباد میران خان ٹالانی موقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا جہاں پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد شدید زخموں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی مراد براہمانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں واحد بخش، نوریز علی، مختار علی زخمی ہوئے جوکہ سگے بھائی ہیں جبکہ دوسرے گروہ سے نوت خان براہمانی نامی شخص زخمی ہوا۔ دونوں گروہوں کا تعلق براہمانی قبیلے سے ہے۔ لڑائی کی وجہ زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں