صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں و تبادلے

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی بیورو کر یسی میں تقرریاں وتبادلے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان شکیل قادر خان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق نور محمد کا تبادلہ کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، حمیرہ بلوچ کو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ، حسنین احمد کا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، کامران احمد رئیسانی کو اسسٹنٹ کمشنر بھاگ تعینات کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ساگر کمار کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، نثار احمد لانگوکو اسسٹنٹ کمشنر قلات، اکبر علی اسسٹنٹ کمشنر منگو چر جبکہ برکت علی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہداہت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں