چیک پوسٹوں پر مامور اہلکار حدود میں رہیں، عوام کی تذلیل بند کی جائے، انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، میر محمد رحیم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی اسلم ترین، خان کاکڑ، طاہر خان جدون، سید شفیع آغا، امردین آغا انجمن تاجران چمن کے صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی، چیئرمین اسلم خان اچکزئی، سٹی صدر عبدالواحد اچکزئی، حاجی اکرم خان اچکزئی، عبدالغنی اچکزئی اور دیگر عہدیداروں نے گڑنگ چیک پوسٹ پر چمن کے تاجروں کے ساتھ ناروا رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڑنگ چیک پر آئے روز کوئٹہ سے چمن لے جانے والی پرچوں سامان کو چیکنگ کے بہانے روک سامان سے بھرے کارٹنوں کو چیر پھاڑ کر سامان کو ادھر اودھر پھینک کر کئی گھنٹوں بعد چھوڑ دیتے ہیں یا پھر پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں جس کی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ مذمت کرتے ہوئے کورکمانڈر بلوچستان اور آئی جی ایف سی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے انھوں نے کہا کہ ھم گڑنگ چیک پوسٹ پر مامور اہلکاروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی دائرہ اختیار میں رہے اور تنخواہ سے زیادہ کام نہ کریں بصورت دیگر صوبہ بھر میں ایف سی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ھونگے یہ کہاں کا انصاف اور قانون ھے کہ چمن تاجر کوئٹہ سے پرچون سامان خرید کر چمن لے جاتے ہیں راستے میں امن و امان کے نام پر مسلط کئے گئے رشوت خور اہلکار سرکاری وردی میں ملبوس ہوکر چوروں کی طرح باعزت تاجروں کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے اور انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ ایف سی اور لیویز کے اس ناروا اور سرعام ظلم پر خاموش نہیں رہے گی اور نہ چمن کے تاجروں کو ایف سی اور لیویز کے رحم و کرم پر چھوڑ سکتے ہیں ہم اپنی تاجر برادری کا دفاع اچھی طرح جانتے ہیں ہم ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر کورکمانڈر اور آئی جی ایف سی نے اس سرعام ظلم کا نوٹس نہیں لیا تو اپنے آئندہ کا لائحہ طے کرکے عوام اور تاجر برادری کو اگاہ کریں گے انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایف سی اور لیویز والوں کو صرف عوام اور تاجر برادری کی تذلیل کے لئے کھڑے کئے جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایف سی کے ناروا رویہ اور ظلم نے تاجر برادری سمیت عوام کو ایف سی نفرت کرنے پر مجبور کردیا ھے پہلے لوگ ھم ایف سی کو دیکھ کر خوش ہوتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے لوگ اب ان سے کرتوتوں کی وجہ سے نفرت کرنے لگے ہیں انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے حکام بالا اس ظلم و زیادتی کا فوری نوٹس لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں