کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو لیکر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستانی طلبہ کو لےکر ایک پرواز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے لاہور پہنچ گئی۔ غیرملکی ایئر لائنز کی پرواز 11 بجے بشکیک سے لاہور پہنچی، غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز سے 30 پاکستانی طلبہ واپس آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرغزستان سے ایک اور پرواز کل پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور ایئر پورٹ پر پاکستانی طلبہ کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں