گلستان میں فورسز سے جھڑپوں میں 3 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گلستان میں پوست کی فصل تلف کرنے کے دوران جھڑپوں کی اطلاعات، تین مقامی افراد جاں بحق، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گلستان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور فیض اللہ خان غیبزئی گروپ کے درمیان جھڑپوں میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ایک شاہ ولی بادیزئی سابق افغان فوجی کمانڈر اور ان کا ساتھی بھی شامل ہے جبکہ سیکورٹی اہلکار سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں