پنجاب اور پختونخوا سے 82آزاد ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا، دستاویز کے مطابق اتحاد کونسل میں 82 آزاد ایم این ایز شامل ہوئے، پنجاب سے49 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، جب کہ خیبرپختونخوا سے 33 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔ دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی۔دستاویز میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کے 120 ارکان ہیں، پیپلز پارٹی کے 71ارکان اور 7 آزاد ارکان ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے 5 آئی پی پی کے 4ارکان ہیں جب کہ پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے، پی ایم ایل زیڈ، بی اے پی، نیشنل پارٹی کا 1،1رکن ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں